Header Ads Widget

Responsive Advertisement

غیبی آواز ، صحیح احادیث سے انتخاب


غیبی آواز

دو ہزار سال پہلے کا واقعہ ہے ایک دن ایک شخص جنگل میں سے گزر رہا تھا کہ اسے بادلوں میں سے ایک آواز آئی ، کوئی ان بادلوں کو حکم دے رہا تھا کہ فلاں شخص کے باغ کو سیراب کرو  

غیبی آواز ، جنگل


اس نے بادلوں کی طرف دیکھا اور ان کے ساتھ چلنے لگا ۔

بادل ایک پتھریلی زمین کی طرف گئے اور وہاں بارش برسنے لگی ۔

غیبی آواز ۔ موسلادھار بارش
غیبی آواز

بارش کا پانی چھوٹی چھوٹی نالیوں میں بہتا ہوا ایک جگہ جمع ہو کر ایک نالے کی صورت اختیار کر گیا ۔ پھر اس نالے نے ایک طرف کا رخ کر لیا ۔ وہ آدمی یہ دیکھنے کے لیے کہ نالے کا پانی کہاں جائے گا ، نالے کے ساتھ ساتھ چلنے لگا ۔

غیبی آواز ۔ موسلادھار بارش


اس نے دیکھا کہ وہ نالہ ایک باغ میں داخل ہو گیا جہاں ایک آدمی نالے سے پانی لے کر باغ میں ادھر ادھر پھیلانے لگا ۔

غیبی آواز ۔ پھلوں کا باغ
غیبی آواز

وہ آدمی کچھ دیر کھڑا یہ سارا منظر دیکھتا رہا پھر باغ والے شخص سے پوچھا کہ، اے اللّٰہ کے بندے ، تمہارا نام کیا ہے ؟

باغ والے آدمی نے اپنا نام بتایا تو یہ وہی تھا جو اس نے بادلوں میں سنا تھا ۔

اب باغ والے شخص نے اس آدمی سے دریافت کیا کہ اے اللّٰہ کے بندے ، تم نے میرا نام کیوں پوچھا ؟

اس آدمی نے جو کچھ سنا اور دیکھا تھا وہ سب اس شخص سے بیان کیا اور پھر باغ والے سے پوچھا ،

بھائی یہ بتاؤ کہ تم ایسا کون سا عمل کرتے ہو کہ بادلوں کو خاص تمہارا نام لے کر حکم دیا گیا کہ تمہارے باغ میں بارش برسائے ۔

غیبی آواز ، پھل


باغ والے نے کہا ، تم نے جو کچھ دیکھا اور سنا وہ مجھے بتایا اب میں بھی تمہیں بتاتا ہوں

  میرے باغ میں جو پیداوار ہوتی ہے میں اس کے تین حصے کرتا ہوں ۔

غیبی آواز ۔ پھلوں کی پیداوار
غیبی آواز

ایک حصہ اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں دے دیتا ہوں ، دوسرا حصہ اپنے گھروالوں پر خرچ کرتا ہوں اور تیسرا حصہ اس باغ کی حفاظت اور بہتری پر خرچ کردیتا ہوں ۔

غیبی آواز ، پھل


Moral Stories for children.                           

 Moral Stories

Post a Comment

0 Comments