Header Ads Widget

Responsive Advertisement

غار کا پتھر ، صحیح احادیث سے انتخاب


غار کا پتھر

پرانے وقتوں کی بات ہے کہ تین آدمی سفر پر جا رہے تھے ۔ راستہ انتہائی کٹھن اور دشوار گزار تھا ۔ کہیں ریگستان میں سے گزر ہوتا کہیں جنگل آجاتا اور کہیں پہاڑوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ۔ تینوں مسافر پہاڑوں میں سے گزررہے تھے کہ اچانک طوفانی آندھی آگئ اس کے ساتھ ہی آسمان  سے بارش اور  اولوں کی بوچھاڑ ہونے لگی ۔         

         

غار کا پتھر ، پہاڑوں میں غار
غار کا پتھر ، Moral Stories
             وہ خوفناک طوفان سے بچنے کے لیے پہاڑ کے ایک غار میں داخل ہوگئے۔         

طوفان شدت اختیار کرتا جارہا تھا اور وہ تینوں مسافر پریشان تھے کہ گھر واپس کس طرح جائیں گے ۔ اچانک پہاڑ کی چوٹی سے  ایک بڑا سا پتھر گرا اور غار کا منہ  بند ہو گیا ۔ اب تو وہ بہت گھبرائے ۔ پتھر ہٹانے کے لیے تینوں نے مل کر بہت زور لگایا مگر وہ اتنا بھاری تھا کہ اپنی جگہ سے ذرا نہ سرکا ۔ غار سے باہر نکلنے کا اور کوئی راستہ نہ تھا ۔ تینوں مسافر مایوس ہو کر بیٹھ گئے  اور موت کا انتظار کر نے لگے


غار کا پتھر ، طوفان بادو باراں
غار کا پتھر 

آخر ان میں سے ایک نے کہا : " ساتھیو آؤ ہم اپنی زندگی کے  اس بہترین عمل کو یاد کریں جو ہم نے صرف اللّٰہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے کیا ہو  اور اس کا واسطہ دے کر  دعا کریں  شاید اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس مصیبت سے بچالیں ۔ 

ان میں سے ایک نے کہا، اے اللّٰہ میرے والدین بہت ضعیف تھے ۔ میں بھیڑ بکریاں چرایا کرتا تھا ۔ جب میں واپس آ تا تو دودھ دوہ کر سب سے پہلے اپنے والدین کو  پلاتا تھا ان کے بعد ہم باقی گھر والے دودھ پیتے ۔ 

 ایک دفعہ مجھے رات ہوگئ اور جب  میں دودھ کا پیالہ لے کر ان کے پاس پہنچا تو وہ سو چکے تھے ۔ میں وہ دودھ کا پیالہ لیے ساری رات ان کے قریب رہا حتٰی کہ سورج طلوع ہو گیا ۔ میرے والدین مجھ سے خوش تھے ۔  خدایا میں نے یہ کام تیری خوشنودی کی خاطر کیا تھا اگر میرا یہ کام تجھے پسند ہے  تو اس پتھر کو ہٹا کر ہمیں موت کے منہ سے نکال دے ۔ پتھر ذرا سا سرکا اور باہر سے روشنی کی ایک ہلکی


غار کا پتھر ، دودھ کا پیالہ
غار کا پتھر ، دودھ کا پیالہ 

سی جھلک نظر آنے لگی ۔ 

پھر دوسرا مسافر  بولا : اے اللّٰہ ، میں نے ایک دفعہ ایک بہت برے کام کا ارادہ کیا جو تیرے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے ۔ اور میں نے اس کام کی تکمیل کے لیے ایک سو بیس اشرفیاں بھی خرچ کر دیں لیکن عین وقت پر میں اس کام کو انجام دینے سے باز  رہا اور جو رقم خرچ کی تھی وہ بھی چھوڑ دی ۔ اے اللّٰہ ، تو جانتا ہے کہ میں نے ایسا صرف تیری رضا کی خاطر کیا پس تو اس پتھر کو ہمارے راستے سے ہٹا دے  اور ہمارا راستہ کھول دے ۔  اس کی بات ختم ہوتے ہی پتھر ذرا سا اور سرک گیا لیکن

غار کا پتھر ، اشرفیاں
غار کا پتھر ، اشرفیاں 

غار سے باہر نکلنا اب بھی ممکن نہ تھا۔ 

اب تیسرے مسافر نے کہنا شروع کیا : اے اللّٰہ ، جیسا کہ تو جانتا ہے  کہ میں نے ایک مزدور کو ایک فرق جوار کے عوض ملازم رکھا ۔ لیکن کام سے فراغت کے بعد وہ اپنی اجرت لیے بغیر چلا گیا ۔  میں نے وہ جوار زمین میں بو دی  اور اس  کی اتنی اچھی فصل ہوئی کہ میں نے اس کی آمدنی سے بھیڑیں اور بکریاں خرید لیں ۔  کچھ مدت بعد ایک دن وہی مزدور میرے پاس آیا اور کہنے لگا ، اے اللّٰہ کے بندے کچھ عرصہ قبل میں اپنی جو مزدوری تیرے پاس چھوڑ کر گیا تھا وہ مجھے  دے دے ۔ میں نے اس سے کہا ، جاؤ وہ بھیڑیں اور بکریاں لے لو وہ سب تمہاری ہیں ۔ 

غار کا پتھر  ، بھیڑ بکریاں
بکریوں کا ریوڑ ، Moral Stories                                          
ہ حیران ہو کر کہنے لگا کیا تم مجھ سے مزاق کر رہے ہو ؟ میں نے کہا  : میں مزاق نہیں کر رہا بلکہ میں نے تمہاری مزدوری والے جوار  سے ایک نئی فصل اگا لی تھی ۔ اللّٰہ  نے اس میں یہ برکت دی جو تم دیکھ رہے ہو ۔ یہ سن کر وہ شخص بہت خوش ہوا  اور وہ بھیڑیں اور بکریاں لے کر چلا گیا ۔  اے اللّٰہ جیسا کہ تو جانتا ہے کہ میں نے یہ کام  تیری رضا کی خاطر کیا تھا پس تو ہمارا راستہ کھول دے اور ہماری مشکل آسان فرما دے ۔  اس کی دعا ختم ہوتے ہی پتھر لڑھکا اور نیچے جا گرا اور غار کا منہ کھل گیا
غار کا پتھر
غار کا پتھر 

اس وقت تک آندھی اور بارش کا طوفان بھی ختم ہو چکا تھا ۔ تینوں مسافروں نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا  غار سے باہر نکلے اور اپنی راہ لی


Moral Stories  

                        

 Moral Stories for children

Post a Comment

0 Comments